منگل , اکتوبر 14 2025

جسٹس (ر) طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ایک سال کیلئے ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی مخالفت کی۔

دو ججز نے مؤقف دیا کہ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام پر سوائے جسٹس منیب اختر کے کمیشن کے تمام ارکان کا اتفاق رائے ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …