جمعرات , جنوری 29 2026

اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے جرمنی کو ہرادیا

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جرمنی کو دو۔ایک سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ نواز اور حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ حمزہ خان مقابلہ ایک، ایک گیم سے برابر ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

عبداللّٰہ نواز نے آسکر ہیکر کو 7-11، 2-11 اور 4-11 سے شکست دی، اسی طرح حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچ میں فیبیان اگلبرک کو 1-11، 9-11 اور 8-11 سے ہرایا۔

حمزہ خان نے فن لینارٹ کیخلاف پہلا میچ جیتا جبکہ دوسرے میچ میں انہیں شکست ہوئی جبکہ تیسرے میچ میں وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔

ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان اسکواش ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ کل نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

BISE Peshawar Matric Exam 2026

پشاوربورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات31 مارچ سے شروع

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے میٹرک (SSC) کے سالانہ امتحانات 2026 …