جمعرات , جون 18 2026

بچے ماں کا انتظار کرتے تھک گئے ہونگے، صنم جاوید کو گھر جانے دیں

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق بھی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری کیخلاف بول پڑے۔

سوشل میڈیا پلئیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں۔

خیال رہے کہ صنم جاوید کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے نئے مقدمے میں رہا کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کر لیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …