google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت نےگندم کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کردی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

حکومت نےگندم کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نےگندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی ہے،  اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم  کرتے ہوئے گندم کی درآمد اور برآمد پر فوری  طورپر پابندی عائد کردی ہے۔

گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اور گندم سے تیار مصنوعات کے ساتھ ساتھ آٹے،میدے اور سوجی کی برآمد پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …