اتوار , جون 14 2026

ملک بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند

پاکستان بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئیں۔

ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر حکومت اور فلور ملز و ہول سیلرز میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے،

ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں فلورملز اور ہول سیلرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹا کھانے کی آئٹم ہے اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں، کسی صورت ایف بی آر کے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نہیں بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کی 1500 سے زائد فلور ملز میں گندم کی واشنگ بند کردی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مصنوعی ذہانت کے خودمختار ایجنٹس پر خدشات بڑھ گئے

مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے خودمختار ایجنٹس تیزی سے آن لائن خریداری، تعطیلات …