google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر اور آٹا ملز میں مذاکرات ناکام،آج سے ہڑتال کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایف بی آر اور آٹا ملز میں مذاکرات ناکام،آج سے ہڑتال کا اعلان

ایف بی آر اور آٹا ملز میں مذاکرات ناکام ہو گئے،ملک بھر میں آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں ہڑتال ہوگی، آٹا ملز آج سے گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور کل سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بھی بند کردی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں،600 آٹا ملز مالکان نے چند دن قبل اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظور کی تھی، گیارہ جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔

وفاقی بجٹ میں عائد کردہ اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج طول پکڑنے لگا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق آج سے ہڑتال شروع ہوگی اور آٹے کی سپلائی بھی بند رہے گی۔

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت پچیس سو تک جانے کاخدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے، صدر فلورملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ظالمانہ ٹیکسز سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …