google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 واٹس ایپ فراڈ کیسے ہوتا ہے اور اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

واٹس ایپ فراڈ کیسے ہوتا ہے اور اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

گزشتہ چند سالوں سے واٹس ایپ فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں صارفین کو مختلف طریقوں سے جعل سازی میں پھنسا کر مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

 واٹس ایپ فراڈ کے تحت کئی جعلساز  ملازمت کیلئے جعلی پیشکش، صارف کی فیملی یا کسی دوست کا نمبر استعمال کرتے ہوئے مالی امداد  یا پھر معروف برانڈز کی چمکتی دمکتی پیش کش کا جھانسہ دے کر مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ لہٰذا واٹس ایپ پر اس فراڈ سے بچنے کیلئے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

رابطوں کی تصدیق کریں

واٹس ایپ  پر کسی کو بھی جواب دینے سے پہلے ہمیشہ پیغام  بھیجنے والے  کی تصدیق کرلیں، خاص طور پر  اس وقت جب آپ کسی کو واٹس ایپ میسجز کے ذریعے ذاتی معلومات یا رقم  بھیج رہے ہوں۔ میسج بھیجنے والے کی  تصدیق کیلئے ایک دوسرے نمبر سے  اس سے لازمی رابطہ  کریں۔

مشکوک لنکس کو نہ کھولیں

 پیغامات  کی صورت بھیجے گئے لنکس کو  کلک کرنے سے گریز کریں۔ خاص طور  پر ایسے لنکس جو  انعامات، ڈسکاؤنٹ جیسی آفرز کے ہوں، یہ لنکس آپ کی ذاتی معلومات  چرانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو فعال کریں

واٹس ایپ پر اضافی سکیورٹی  کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں، ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کی موجودگی میں جعلسازوں کیلئے آپ  کا اکاؤنٹ ہائی جیک کرنا مشکل ہو جاتا ہے چاہے ان کے پاس آپ کا فون نمبر ہی کیوں نہ موجودہو۔

چمکتے دمکتے  پیشکش والے پیغامات سے محتاط رہیں

 واٹس پر ملازمت  کے مواقع، مالی امداد یا انعامات جیسی  پیشکش لیے پیغامات سے محتاط رہیں،  ایسے پیغامات پر کوئی بھی ذاتی معلومات یا مالی تفصیلات فراہم کرنے سے پہلے آفیشیلز  چینلز  سے بھی تصدیق کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …