اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

نیا بلنگ سسٹم: سوا3 لاکھ صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں” پرو ریٹا بلنگ سسٹم”کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو اوور بلنگ سے متعلق دستاویزات سامنے آ گئیں.

دستاویزات کے مطابق نئے بلنگ سسٹم کی لانچ سے دس ڈسکوز کے3 لاکھ 26 ہزار 350 صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

وزارت توانائی کے حکم پرڈسکوز نےپروریٹا بلنگ سسٹم شروع کیا،نئے سسٹم کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو ایوریج بل بھیجے گئے،سافٹ ویئر نے بلنگ سائیکل کے 30 دن پورے کرنے کیلئے اضافی یونٹس چارج کئے۔

بلز میں اضافی یونٹس چارج ہونے سے 3 لاکھ 26 ہزار 350 پر وٹیکٹڈ صارفین کو دگنے بل ادا کرنے پڑے۔

دستاویزات کے مطابق  پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 66 ہزار چار سو سینتالیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

گیپکو کے 63 ہزار دو سو پینسٹھ، میپکو کے 62 ہزار سات سو پینسٹھ صارف متاثر ہوئے، لیسکو کے 49 ہزار،سات سو تریپن صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔

فیسکو کے 27 ہزار،چھ سو چون،حیسکو کے 26 ہزار آٹھ سو صارف متاثر ہوئے ، ٹیسکو کے 11 ہزار چھ سو اکتیس، سیپکو کے 11ہزار ایک سو انتیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے باہر ہوگئے۔

کیسکو کے 6 ہزار ہارہ،آئیسکو کے 8 سو ستائیس صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …