google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زراعت اور جائیداد پر ہر صورت ٹیکس لگے گا، وزیر خزانہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

زراعت اور جائیداد پر ہر صورت ٹیکس لگے گا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگائے گی.

 پاکستان ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے نو فیصد کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسے 13 فیصد تک لے کر جانا ہو گا، وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس بجٹ کو ہمیں ایک روڈ میپ کے طور پر دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر صورت زراعت اور جائیداد پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ہے، وفاق کا اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں کہ نان فائلرز کی کیٹیگری کو ختم ہی کر دیں، یہ دنیا کا واحد ملک ہو گا جس میں نان فائلرز کی اختراع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …