google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی کابینہ کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وفاقی کابینہ کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کر لیا گیا ، وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کی تھی ، بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے اور اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت کو 10 جولائی تک بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …