google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 42 ہزار دکانداروں پر آج سے ٹیکس لگنا شروع - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

42 ہزار دکانداروں پر آج سے ٹیکس لگنا شروع

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان  کیا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والے 42 ہزار دکانداروں پر آج سے ٹیکس لگنا شروع ہوجائے گا۔

محمد اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس واقعی زیادہ ہے، مالی گنجائش نکلتے ہی یہ ٹیکس کم کردیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی پر 10 روپے کا اضافہ یکم جولائی سے لاگو نہیں کر رہے، ہمیں ملک سے نان فائلرز کی اصطلاح ختم کرنی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نان فائلرز کو سزائیں بھی دیں گے، وصولیاں اخراجات سے زیادہ ہوں گی تب ہی ریلیف مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ نئی پنشن اسکیم آج سے نافذ ہوجائے گی، مسلح افواج ایک سال تک پرانی پنشن اسکیم پر ہی کاربند رہیں گے۔

محمد اورنگزیب نے نتایا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنا ہے، آگے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدہ جولائی میں ہوجائے گا، اس کے لیے آئی ایم ایف وفد کا پاکستان آنا ضروری نہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانا ہدف ہے، ٹیکس برآمدات پر نہیں، ایکسپورٹرز کی انکم پر لگایا ہے،

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …