google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں تشکیل - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں تشکیل

قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کیا۔ سرکلر کے مطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل ہے اور کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہو گی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7 اور سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے۔ مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …