جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے فائر وال تنصیب کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی، فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی،

فائر وال آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی، اور باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنسنگ کی شق کے مطابق غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کی پابند ہیں، فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بی وائی ڈی گھارو پلانٹ تاخیر سے متعلق سندھ میں زیرِ تعمیر پلانٹ کی تصویر

BYD کے گھارو پلانٹ کی تاخیر نے پاکستان کے ای وی منصوبے کی قلعی کھول دی

بی وائی ڈی گھارو پلانٹ تاخیر نے پاکستان کے فلیگ شپ الیکٹرک وہیکل منصوبے میں …