ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

قومی اقتصادی کونسل کی اقتصادی پلان اور اہداف کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی پلان اور اہداف کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

ساڑھے تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں ملکی معیشت اور بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد کونسل نے آئندہ مالی سال کے اقتصادی پلان اور اہداف کی منظوری دے دی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے قومی ترقیاتی پلان کی منظوری بھی دی گئی جس کے مطابق وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی پلان 3 ہزار 60 ارب روپے کا ہو گا۔

بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1500 ارب روپے ہو گا اور وفاقی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں چاروں صوبوں کا ترقیاتی پلان 1560 ارب روپے ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …