ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے سمری جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی، مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نےحال ہی میں چینی کی برآمدکا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …