پیر , دسمبر 1 2025

کترینہ کیف لندن میں طویل قیام کے بعد بھارت پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں۔

اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے عام سے لباس پہنے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے اپنی 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ  بھی لندن میں ہی منائی تھی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان حکومت نے یکم دسمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن …