بدھ , جنوری 28 2026

بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بیشتر شہروں میں موسم کے گرم رہنے اور بعض مقامات پر بارش برسنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ تاہم مختلف حصوں میں سورج کی تپش برقرار رہے گی جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ، دادو، مٹھی، تربت، بہاولپور میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

31 جنوری کو تمام ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر …