جمعرات , جنوری 29 2026

عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا

مقبول اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی جب کہ انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کم عمر ہونے کی وجہ سے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سونیا حسین نے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویا دیا، جس میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر پر کھل کر بات کی۔

اسی انٹرویو کی وائرل ہونے والی ایک مختصر کلپ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں متعدد بھارتی فلموں میں کام کی پیش کش ہو چکی ہے۔

سونیا حسین کے مطابق انہیں معروف انگریزی ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر بنائی جانے والی ایک بولی وڈ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں معروف بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔

سونیا حسین نے ہسنتے ہوئے بتایا کہ انہیں بولی وڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی اور اس حوالے سے ان کی فلم کی ٹیم سے متعدد ملاقاتیں اور مذاکرات بھی ہوئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ہوئی اور دونوں ممالک میں کام ہونا بند ہوگیا جب کہ انہوں نے کم عمر ہونے کی وجہ سے بھی عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جس وقت انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی، اس وقت وہ جوان تھیں اور ان پر سختیاں بھی تھیں، والدہ ان کے ہمراہ شوٹنگ سیٹ پر آتی تھیں اور ان کی پڑھائی بھی چل رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے بھی انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے معذرت کی اور اس وقت ان کے گھر میں ان پر کچھ پابندیاں بھی تھیں۔

اگرچہ سونیا حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں بولی وڈ اداکار کے ساتھ کس فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی؟

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …