جمعرات , دسمبر 18 2025

بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد

وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔ ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بجٹ 2024-25 سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ …