منگل , اکتوبر 14 2025

2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

وزیر اعظم کے دورہ چین کی وجہ سے مالی سال 2024-25ء کا بجٹ 12؍ جون کو پیش کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔

این ای سی کا اجلاس 9؍ جون کو ہوگا، اقتصادی سروے 11؍ جون کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم 4 سے 8جون 2024تک چین کا دورہ کرنے والے تھے۔

 قبل ازیں، بجٹ 10جون کو پیش کیے جانے کا امکان تھا۔ 

اب تصدیق ہو گئی ہے کہ بجٹ 10 جون کو پیش نہیں ہو سکتا اور وزیراعظم کے دورہ چین و دیکھتے ہوئے اس کی تاریخ میں 12؍ جون کیلئے توسیع کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …