google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام مداحوں سے گرمی کے بار ے میں پوچھا۔۔۔۔ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام مداحوں سے گرمی کے بار ے میں پوچھا۔۔۔۔

پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر سے مداحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔

ماہرہ خان اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنی زندگی کے لمحات سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے حیران کرتی رہتی ہیں جس سے ان کے مداح ان کی زندگی اور کام کے بارے میں باخبر رہتے ہیں۔

اس مرتبہ بھی 39 سالہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جنہیں پسند کرنے کا سلسلہ فوراً ہی شروع ہوگیا تاہم تصاویر کے ساتھ لکھے جملوں نے مداحوں کو کمنٹ کرنے پر بھی مجبور کردیا۔

ساڑھی میں ملبوس ماہرہ خان نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کتنی گرمی تھی؟

ماہرہ خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال سے متعلق ان کی پوسٹ پر سیکڑوں لوگوں نے جواب دیے تاہم کئی مداح بس اداکارہ کی تعریف ہی کرتے نظر آئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …