منگل , مارچ 17 2026

آج سے 7 جون تک بارش اور آندھی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث رواں ہفتے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطیٰ علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خلیج جنگ: ہرمز بندش سے جی ڈی پی متاثر

ایران کشیدگی بڑھی تو خلیجی معیشت کو 1990 کے بعد بڑا دھچکا لگ سکتا ہے …