بدھ , جولائی 29 2026

فواد خان اور صنم سعید انڈین ویب سیریز ’شندور‘ میں جلد

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید جلد انڈین ویب سیریز ’شندور‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

انڈین ویب سیریز ’شندور‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’سونی لائیو‘ پر نشر کیا جائے گا اس میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کا احاطہ بھی ہوگا۔

ویب سیریز میں فواد خان ایک پولو سے محبت کرنے والے چترالی شہزادے کا کردار ادا کریں گے جبکہ صنم سعید کے کردار کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

’شندور‘ کی شوٹنگ پاکستانی اور برطانیہ کے مختلف مقامات کے ساتھ شندور ٹاپ پر کی جائے گی جو دنیا کا سب سے بلند مقام پولو گراؤنڈ ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی ’زندگی گلزار ہے‘ میں اپنی جاندار پرفارمنس کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرچکی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

IPPs کو 7,275 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگیاں

سینیٹ کمیٹی میں نیپرا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ برس کے دوران آئی …