google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میدانی علاقوں میں شدید گرمی، بعض مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

میدانی علاقوں میں شدید گرمی، بعض مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان

ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا، دوپہر میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ یکم جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …