پیر , مارچ 16 2026

تمام وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کیلئے وقت نکالیں

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا تمام تر وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کے لیے وقت نکالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو زندگی میں کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لوگ زندگی میں اپنا تمام وقت کام پر ضائع کرنے کی بجائے خود کے لیے وقت نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ یہ بات جوانی میں جان لیتے مگر دیگر تمام افراد اس عادت کو اپنا کر زندگی میں زیادہ خوش باش اور باصلاحیت ہو سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ مجھے یہ احساس کرنے میں کافی وقت لگا کہ کامیابی کے لیے اپنے شیڈول کا ہر سیکنڈ اپنے کام پر ضائع کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ دیگر مشاغل کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ کاش میں کافی پہلے ہی اس عادت کو اپنا لیتا۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال تک وہ اپنے شیڈول کا ہر ایک منٹ کام پر خرچ کرتے رہے اور 2000 میں مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کے بعد انہیں دیگر مشاغل کی اہمیت کا احساس ہوا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ وہ ایک سخت باس تھے اور اپنے ملازمین کو رات 2 بجے بھی مصروف رکھتے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

5G اسپیکٹرم نیلامی ڈیجیٹل معیشت کیلئے سنگ میل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ NGMS/5G اسپیکٹرم نیلامی پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو …