اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

اولیولز اور اے لیولز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ہونیوالی عام تعطیل  پر کیمبرج بورڈ کے پاکستان میں جاری اولیولز اور اے لیولز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا کہنا ہے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ کے تحت اسلام آباد سمیت ملک بھر اور بیرون ملک ہونیوالے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں،

امتحانات اور پریکٹیکل یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیے گئے۔اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سرکلر جاری کر دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے  ہونے والے امتحانات بھی ملتوی ہوگئے،کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر صوبائی وزیر یو نیورسٹیز اینڈ بورڈز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں نویں جماعت کا نتیجہ کل بدھ 2 ستمبر 2026ء کو صبح 10 بجے جاری

پنجاب بھر کے نویں جماعت کے طلبہ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، کیونکہ صوبے …