google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  زویا اور فرحان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا سہرہ ہنی ایرانی: شبانہ اعظمی  - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

 زویا اور فرحان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا سہرہ ہنی ایرانی: شبانہ اعظمی 

بھارت کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے شوہر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی سابقہ اہلیہ ہنی ایرانی کو سخی خاتون قرار دے دیا۔ 

اپنے ایک انٹرویو کے دوران شبانہ اعظمی نے زویا اختر اور فرحان اختر کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کے بارے میں بات کی اور بچوں سے اپنے تعلق کا سہرہ ہنی ایرانی کو دیا۔ 

انٹرویو کے دوران جب شبانہ سے فرحان اور زویا کے ساتھ ان کے خوبصورت بندھن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا یہ ہنی کی سخاوت کی وجہ سے ہے! یہ ممکن نہیں تھا اگر ہنی بچوں کے پیار کو میرے ساتھ بانٹنے کےلیے اتنی فراخ دل نہ ہوتیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہنی نے یہ سب اس وقت کیا جب زویا اور فرحان چھوٹے بچے تھے۔ ان بچوں نے اپنی ماں سے سخاوت سیکھی اور اس بات کو ترک کردیا کہ میں انکی سوتیلی ماں ہوں۔

شبانہ اعظمیٰ نے مزید کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نے خود کو ان پر زور نہیں دیا اور نہ ہی سختی کی، میں نے بس یہ سب ہونے دیا۔ یہ واقعی بہت خوبصورت رشتہ ہے۔

ویٹرن اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں فرحان اور زویا کے ساتھ اپنے رشتے کا سہرا ہنی ایرانی کو دینا چاہوں گی اور اسکے ساتھ ساتھ اسکا سہرا ان بچوں کو، جاوید کو اور خود کو بھی دینا چاہوں گی۔  

جاوید اختر نے پہلی شادی مصنفہ ہنی ایرانی سے کی تھی جن سے انکے دو بچے فرحان اختر اور زویا اختر ہیں۔ انکی پہلی شادی 1980 کے آس پاس ختم ہوگئی۔ 

نغمہ نگار نے پھر 1984 میں شبانہ اعظمی سے دوسری شادی کی جو ابھی تک قائم ہے۔

ہنی ایرانی اکثر جاوید اختر کے خاندانی اجتماعات میں نظر آتی ہیں اور اس خاندان کو اس سال کے شروع میں ایک ساتھ ہولی مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …