google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی پی پیز کو 6 ارب 51 کروڑ ڈالر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئی پی پیز کو 6 ارب 51 کروڑ ڈالر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا

حکومت کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔

پاکستان معیشت کو جونک کی طرح چوسنے والے کرائے کے نجی بجلی گھروں کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دو سال میں آئی پی پیز کو 6 ارب 51 کروڑ ڈالر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے گئے۔ 53 آئی پی پیز کو مجموعی طور پرایک ہزار 824 ارب روپے ادائیگی کی گئی۔

 مالی سال دوہزار 2022،23 میں ائی پی پیز کو ایک ہزار 93 ارب روپے سے زائد ادائیگی کی گئی۔ واپڈا ہائیڈل کو دوسال میں 137 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کیے گئے۔

چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی کو 177 ارب، لکی الیکٹرک پاور کمپنی کو 50 ارب روپے روپے ملے۔ مجموعی طور پر 53 آئی پی پیز کو 1824 ارب روپے سے زائد ادائیگی کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …