ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

واٹس ایپ کی پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مصنوعی ذہانت سے بنی پروفائل فوٹو لگا سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے یہ نیا فیچر آزمائش کے لیے ایپ کے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.11.17 میں متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے مفید ہوگا جو پروفائل پکچر میں اپنی تصویر استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین پروفائل پکچر سیٹنگز میں ایڈٹ آئیکون کو کلک کر کے کو اس فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، واٹس ایپ ممکنہ طور پر اس فیچر کے لیے ایک مخصوص ٹیب متعین کرے گا۔

اے آئی سے چلنے والا پروفائل پکچر جنریٹر صارفین کے مزاج، شخصیت یا رجحان کو منعکس کرتی تحریر پر مبنی تصاویر بنائے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے لیے ممکنہ طور پر وہی لینگوئج ماڈل زیر استعمال ہے جو حال ہی میں میٹا اے آئی سرچ بار کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اس کے اجراء کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …