google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش ہوگا، تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غور - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش ہوگا، تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ زیر غور

خیبرپختونخوا کے سالانہ بجٹ25-2024 کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے سالانہ بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زیادہ ہوگا،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 200 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15 فیصد اضافہ زیرغور ہے،صوبے میں پراپرٹی ٹیکس شرح میں کمی،تمباکو پرصوبائی ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات کیلئے 9 ارب ترقیاتی بجٹ،3 نئے 99 پرانے منصوبے شامل ہیں،محکمہ خزانہ نے بجٹ تجاویز اور سفارشات کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی،کل صوبائی کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کی عوام کے لئے بجٹ میں کئی خوشخبریاں ہیں،قبائلی اضلاع یا عوام پر براہ راست کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔

دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ٹیکس کا فیصلہ ابھی زیرغور ہے،مالیات سمیت کئی شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں۔

یاد رہے صوبئی بجٹ کل پیش کیا جائیگا، تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب وفاقی بجٹ سے پہلے صوبائی بجٹ پیش ہونے جارہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …