اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری

قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گرمی کی لہر کے خطرات اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے، ادارے نے ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیماری اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے متعلق فوری ضروری اقدامات کیے جائیں، براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کیا جائے۔

ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری کے مطابق ڈی ہائیڈریشن سے بچنا ہیٹ اسٹروک کی پیچیدگیوں کو روک سکتا ہے، قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ٹائیفائیڈ بخار بھی پھیل سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رات کے کھانے کے بعد کپ میں سبز چائے پیش کی جا رہی ہے، جو چائے کے فوائد نقصانات کے موضوع کی عکاسی کرتی ہے 

رات کے کھانے کے بعد چائے یا سبز چائے: فوائد اور نقصانات، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے کئی گھرانوں میں رات کے کھانے کے بعد چائے یا …