google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی جے یو آئی سے ملکر تحریک چلائے گی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی جے یو آئی سے ملکر تحریک چلائے گی

پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے کا معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی منظوری پر دونوں جماعتوں کی بااختیار کمیٹی بنائی جائے گی۔

تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مولانا سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے لیے بانی چئیرمین کی جانب سے ایشورٹی کا مطالبہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم سے نئی تحریک چلانے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات پر بانی تحریک انصاف سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق احتجاجی تحریک کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی با اختیار کمیٹی قائم کرنے کی بات ہوئی، بتایا گیا کہ مولانا نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے مشاورت کر کے مکمل بااختیار کمیٹی کے نام دیے جائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی سے آئندہ ہفتے پھر ملاقات کی جائے گی، احتجاجی تحریک کو نئے سرے سے بھی شروع کرنے پر گزشتہ رات اہم گفتگو کی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …