google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے

وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے۔

وزیرٍ اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے، ہیٹ ویو کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، اس کا بہت بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیئرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے۔

معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے مطابقبہت زیادہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، جنگلات کے قریب سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حال ہی میں جنگلات میں آگ لگی فائر فائٹرز نے فوری ایکشن لےکر آگ بجھائی، ان دنوں میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے کے نمائندے نے بتایا کہ جنوری اور فروری میں کم بارشیں اور معمول سے کم برف باری ہوئی، جبکہ مختلف ممالک میں اپریل میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔

نمائندہ این ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ مارچ میں ہی ہم نے ہیٹ ویو کی گائیڈ لائن ڈیویلپ کر دی تھی، 22 سے 30 مئی تک سندھ، پنجاب، بلوچستان ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے …