ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے اور میں ون ڈاؤن کھیلوں گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔ دن میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔

چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں ہو گا۔ چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …