پیر , اگست 3 2026

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

گرمی کی شدی اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔

سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نئے اوقات کار فوری نافذ العمل ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔

سیکریٹری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلبا اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویوو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ امتحانات میں …