مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کو آخری شکل دی جارہی ہے اور ان کے دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین بھی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جون کے پہلے ہفتے میں اپنے چار روزہ دورے پر بیجنگ جائیں گے، ان کا یہ دورہ چار سے سات جون تک جاری رہے گا۔