google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فین زون رواں برس نومبر میں ہونے والے وائٹ بال سیریز کے چھ میچز کے دوران بنائے جائیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اعلان کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوران ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے قریب ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا جارہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان ٹیم نے جب ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تب بھی فین زون بنایا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …