بدھ , جنوری 28 2026

میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، کوشش کروں گا کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کروں۔

 شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تب پرفارمنس ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ میچز جتوانے کی کوشش کرتا ہوں، جب آپ پارٹنرشپ سے بولنگ کرتے ہیں تو اور اچھی بولنگ ہوتی ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ آخری دو میچز میں پاکستان کی بیٹنگ سے کافی مزہ آیا، آج کل کرکٹ میں زیادہ اٹیک کرکے ہی حریف پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے قبل یہ سیریز کافی اچھی تھی۔

شاہین نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے جب گیند ہاتھ میں ہو تو اپنا بہترین کھیل دوں، جہاں بھی ہم کھیلتے ہیں، سپورٹرز موجود ہوتے ہیں جس سے حوصلہ بڑھتا ہے۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو جتنی زیادہ سپورٹ ملے گی، ٹیم کی پرفارمنس اتنی بہتر ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا

پاکستان کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم شدید سردی …