google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئرلینڈ کا پاکستان کو فتح کے لیے 179 رنز کا ہدف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئرلینڈ کا پاکستان کو فتح کے لیے 179 رنز کا ہدف

آئرلینڈ نے لورکان ٹکر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ڈبلن میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں شاہین نے 7 رنز بنانے والے روس آڈائیر کو چلتا کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔

اس کے بعد اینڈی بلبرنی کا ساتھ دینے لورکان آئے اور دونوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

100 کے مجموعے پر بلبرنی کی 3 چھکوں اور دو چھکوں سے سجی 35 رنز کی اننگز عباس آفریدی کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔

دوسرے اینڈ سے لورکان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور محج 41 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔

لورکان آؤٹ ہوئے تو آئرلینڈ نے 13.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میزبان ٹیم 200 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے گی لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے آئرش ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ رنز نہ بنا سکی۔

ہیری ٹیکٹر نے 20 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے بقیہ کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے اور آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی۔

آئرلینڈ کی ٹیم آخری 38 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوا کر 56 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی اور نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …