google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آزاد کشمیر صورتحال‘ آج ہنگامی اجلاس طلب - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

آزاد کشمیر صورتحال‘ آج ہنگامی اجلاس طلب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں ریاست گیر احتجاج پر ہڑتال سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس آج ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھ کر تجاویز ساتھ لائیں۔

امکانی طور پر آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود‘ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق‘ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف‘ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی‘ وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور اعلیٰ سول و عسکری عہدیدار اس ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

آزاد کشمیر میں دو روز سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور متعلقہ امور کے بارے میں مظاہرے شروع ہیں۔ آج اتوار کو ہزاروں افراد پورے آزاد کشمیر سے اکٹھے مظفر آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …