ہفتہ , مئی 2 2026

آئرلینڈ کیخلاف شکست: خراب باؤلنگ اور فیلڈنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ خراب باؤلنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں آئرلینڈ نے پہلی بار ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

میچ کے بعد کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے پلان پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کی، پچ ڈبل پیس تھی اس پچ پر 190 اسکور جیت کے لیے مناسب تھا لیکن ہم باؤلنگ کے دوران میچ ہارے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہم باؤلنگ اور فیلڈنگ کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، ہم نے اپنے پلان پر عمل نہیں کیا اور ہم نے پہلے 6 اوورز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی لیکن اسے فنش نہیں کر سکے۔‘

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

شاہین نے 2 جبکہ عباس آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

امریکا کا پاکستانی ایف-16کیلئے ریڈار سسٹمز معاہدہ

امریکا نے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے ریڈار سسٹمز کی طویل المدتی معاونت کیلئے 48 کروڑ …