google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پرینیتی اور راگھو کی طلاق کی پیش گوئی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پرینیتی اور راگھو کی طلاق کی پیش گوئی

شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں۔

بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں کی سنچری مکمل کرلی۔

وہ ایکس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیشگوئی کرنے سے قبل اسکا نمبر بھی ساتھ لکھ دیتے تھے اور اب ان کی پیشگوئیوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

کمال راشد خان نے اپنی 100 ویں پیشگوئی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئی کی۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ پرینیتی اور راگھو کی طلاق ہوجائے گی کیونکہ اب راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

کمال راشد خان نے یہ بھی کہا کہ اگر پرینیتی اپنے شوہر راگھو کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو اسے بھی سیاسی پناہ کی درخواست دینا ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پناہ کے اپلائی کرنے کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھارت نہیں آسکیں گے اور ایسی صورتحال میں پرینیتی سیاسی پناہ کبھی قبول نہیں کریں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …