google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔

آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن کے ممبران وزارتِ خزانہ کے حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …