google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل 10، پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ایس ایل 10، پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پلے آف کے چار میچز کے لیے انگلینڈ کے تین وینیوز مانچسٹر، برمنگھم اور اوول لندن کی نام زیر غور ہیں۔

بیرون ملک پلے آف کرانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ متوقع ہے، پی ایس ایل کے براڈ کاسٹرز میں انگلینڈ کا اہم براڈ کاسٹر شامل ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے براڈ کاسٹر کی وجہ سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا،11 ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی شمولیت سے انگلینڈ کی مارکیٹ کا فائدہ بھی ہوگا۔

انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان اور بھارت کے شائقین کی توجہ حاصل کرنا ہے، دوسری جانب پی ایس ایل کی جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیو پر بھی بات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف کے نیوٹرل وینیو پر مزید مشاورت کی جائے گی، پی ایس ایل کی ونڈو اور نیوٹرل وینیو پر گورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے، پی ایس ایل کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو کی تجویز کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 17 اپریل سے 20 مئی تک ہونے کی توقع ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …