بدھ , جنوری 28 2026

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی کی تعریف کردی۔

ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’، ‘صدقے تمہارے’ اور ‘بختاور’ میں جاندار اداکاری کرکے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی شہرت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی اپنے میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجا کے ساتھ موجود ہیں اور میک اپ کروانے کی تیاری کررہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی ویڈیو میں اپنے میک اپ آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں میک اپ کے بغیر ہی اچھی لگتی ہوں لیکن آج آپ مجھے میک اپ کے ساتھ بہت خوبصورت بنانے والے ہیں۔

اداکارہ میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ ایسا ہی ہے ناں؟ جس پر تابش کھوجا زور زور سے قہقہے لگانے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ واقعی میں یہ سچ ہے کہ یمنیٰ زیدی میک اپ کے بغیر بھی بہت حسین ہیں، اللہ نے اُنہیں بہت حُسن دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …