google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انسٹاگرام کا اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچرمتعارف - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

انسٹاگرام کا اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچرمتعارف

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے الگورتھم کو تبدیل کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

اب تک انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے مواد کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاتا تھا۔

اس ضمن میں اگر کوئی کم فالوورز رکھنے والا اکاؤنٹ ہولڈر سب سے پہلے مواد شیئر بھی کرتا تھا تو بھی انسٹاگرام کا الگورتھم اسے زیادہ نہیں پھیلاتا تھا۔

لیکن اب نئی تبدیلیوں کے بعد سب سے پہلے مواد کو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کو وائرل کیا جائے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو پھیلانے کا آغاز کردیا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی تبدیلیوں کے بعد الگورتھم زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کے بجائے اس اکاؤنٹ کے مواد کو پھیلائے گا، جہاں پر سب سے پہلے مواد شیئر کیا گیا ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کسی بھی اوریجنل مواد کو دوسرے صارف شیئر کریں گے تو بھی انسٹاگرام اوریجنل اکاؤنٹ کو ریکمنڈ کرے گا۔

اسی طرح یہ آپشن بھی رکھا جائے گا کہ جو اکاؤنٹ کسی دوسرے کے مواد کو شیئر کر رہا ہوگا، وہ اصلی اکاؤنٹ کا لنک دینے کا پابند ہوگا۔

انسٹاگرام کے مطابق الگورتھم کی تبدیلیوں کے بعد کم فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کے بھی اصل مواد کو زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جائے گا تاکہ پلیٹ فارم پر سب کو یکساں مواقع ملیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …