google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نازش جہانگیرارینج میریج کریں گی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نازش جہانگیرارینج میریج کریں گی

اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا، البتہ دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ شرما گئیں اور ان کے شرمانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں نازش جہانگیر ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی رومانوی مزاحیہ فلم پوپی کی ویڈنگ سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

دوران پروگرام خوشحال خان نے بتایا کہ انہیں یک طرفہ محبت اچھی لگتی ہے، کیوں کہ اس میں محبت کرنے والے شخص کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس متعلق جتنا اور جیسے چاہیں سوچیں۔

اداکار نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں مستقبل کا علم نہیں کہ وہ پسند کی شادی کریں گے یا گھر والوں کی مرضی سے کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا۔

اسی دوران جب نازش جہانگیر سے دل ٹوٹنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ان کا دل بھی کبھی نہیں ٹوٹا اور اسی وجہ سے ہی آج وہ زندہ ہیں اور پروگرام میں موجود ہیں۔

تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا تو وہ اداکارہ شرما گئیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ارینج میریج کریں گی۔

اسی پر انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں کوئی لڑکا پسند آگیا تو ان کے گھر والے اس پر راضی ہوجائیں گے لیکن اگر ان کے اہل خانہ نے پہلے لڑکا دیکھ لیا تو بھی وہ گھر والوں کی پسند پر رضامند ہوجائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …