google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عامر خان کا اپنی بڑی بہن کا کپل شرما شو میں دلچسپ انداز میں تعارف - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

عامر خان کا اپنی بڑی بہن کا کپل شرما شو میں دلچسپ انداز میں تعارف

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا اپنی بڑی بہن، اداکارہ نکہت خان کا کپل شرما شو میں دلچسپ انداز میں تعارف مداحوں کو بھا گیا۔

عامر خان نے کچھ عرصہ پہلے کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان کی دو بڑی بہنیں نکہت خان اور فرحت خان بھی موجود تھیں۔

اُنہوں نے شو کے دوران اپنی بڑی بہنوں کا دلچسپ انداز میں مداحوں سے تعارف کروایا۔

بھارتی اداکار نے شو میں شرکاء کے درمیان بیٹھی اپنی بہنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بہنیں فرحت اور نکہت ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بڑی بہن نکہت خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے فلم ’پٹھان‘ تو دیکھی ہوگی، اس فلم میں ایک خاتون شاہ رخ خان کے بازو پر تعویز باندھ کر کہتی ہیں کہ آج سے تم پٹھان ہو، وہ کردار میری بہن نکہت خان نے ادا کیا ہے۔

جیسے ہی عامر خان نے اپنی بڑی بہن کا تعارف کروایا تو شرکاء نے ان کی بہن کا تالیوں کی گونج سے استقبال کیا۔ 

واضح رہے کہ نکہت خان بڑی اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ فلم ’پٹھان‘ سمیت کئی ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کی جوہر دکھا چکی ہیں۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …