بدھ , جون 17 2026

کامیابی حادثاتی نہیں، اس کیلئے بہت محنت کی

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انکی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ 

بھارتی میڈیا ادارے سے ایک انٹرویو میں دہلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد، پیشہ ورانہ تقابل اور حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچیں اور پھر انہیں ایسی فلمیں ملیں جو کافی متنوع قسم کی ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ تاپسی نے 2023 کی فلم ڈنکی میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابل کام کرکے کافی نام کمایا۔ 

یاد رہے کہ تاپسی پنو کی مارچ 2024 میں ڈنمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی متھیاس بوئے سے شادی ہوئی ہے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

آم کا اچار: ذائقے کے ساتھ فوائد اور نقصانات بھی

گرمیوں کے موسم میں آم کا اچار پاکستانی دسترخوان کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا …