پولیس کی جانب سے کسٹمز حکام کو احتیاط کرنے سے متعلق خط لکھنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈی پی او نے کسٹم کلکٹر کو پہلے حملے کے ایک دن بعد احتیاط سے متعلق خط لکھا تھا۔
ڈی پی او نے خط میں 18 اپریل کو کسٹم اہلکاروں پر حملے پر تعزیت کی تھی اور ساتھ ہی کسٹم کلکٹر کو 5 احتیاطی تدابیر اختیار سے متعلق لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ کسٹم اسٹاف کی روزانہ نقل و حرکت کو معمول کا حصہ نہ بنائیں، فیلڈ اسٹاف کے علاقے میں روزانہ گشت سے گریز کیا جائے۔
ڈی پی او کا خط میں کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف کی سیکیورٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کسٹم اہلکار معمول کی چیکنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کریں، ایمرجنسی حالت میں پولیس کے ساتھ فوری رابطہ کیا جائے۔